با کو

Azerbaijan / Baki / Baku /
 شہر, دارالحکومت / صدر مقام, invisible (en), first-level administrative division (en), capital city of country (en)

باکو (انگریزی: Baku،آذری: Bakı) آذربائیجان کا شہر ہے۔ یہ 40.395278 درجے شمال، 49.882222 درجے مشرق پر واقع ہے۔ اس کا رقبہ 2,130 مربع کلومیٹر ( 822.4 مربع میل ) ہے۔ آبادی 2008ء میں 19 لاکھ 70 ہزار تھی۔ سطح سمندر سے بلندی منفی 28 میٹر (-92 فٹ) ہے یعنی یہ اوسطاً سطح سمندر سے بھی نچلی سطح پر واقع ہے۔ آبادی کے لحاظ سے یہ ایک بڑا شہر ہے۔ یہ آذربائیجان کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ بحیرہ کیسپیئن کے کنارے واقع ہے۔ باکو تیل کی دولت سے مالا مال علاقے میں واقع ہونے کے باعث تیل کی صنعتوں کا مرکز ہے۔ شہر 11 اضلاع اور 48 قصبہ جات میں تقسیم ہے۔ باکو کے وسط میں قدیم شہر واقع ہے جس کے گرد فصیل ہے۔ دسمبر 2000ء میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے اسے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا۔ شطرنج کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی گیری کیسپاروف کا تعلق اسی شہر سے ہے۔

www.youtube.com/watch?v=lj9W084k0RQ

www.youtube.com/watch?v=x2d6t_s5-u8

www.youtube.com/watch?v=pHVDTV1z1ag

www.youtube.com/watch?v=RaK5w19-Vho

www.youtube.com/watch?v=IzxXwNsSaVI

www.youtube.com/watch?v=lR_8p3HVlVo

www.youtube.com/watch?v=q3BZvsMdIaU

www.youtube.com/watch?v=Sq5DSQdI1Vw
Nearby cities:
نقاط مقام:   40°7'26"N   49°49'26"E ۔
  •  311 کلو میٹر
  •  387 کلو میٹر
  •  394 کلو میٹر
Array