Syed Khalid Azeem Home (Rawalpindi)

Pakistan / Punjab / Rawalpindi
 Upload a photo

سید خالد عظیم ۔۔۔ المعروف شاہ جی
فلسفے کی مشہور کتاب ۔ میری محبت چڑیا گھر سے چڑیا گھر تک ، کے مصنف ہیں۔ اب تک زندگی کی چالیس سے زائد خزائیں دیکھ چکے ہیں۔
اور یہ خزائیں دکن سے کراچی، اور کراچی سے اسلام آباد تک پھیلی ہویئں ہیں۔ اپنی زندگی کی پہلی بہار انہوں نے اسلام آباد میں آ کر دیکھی یا کم از کم وہ اب تک یہی سمجھتے ہیں۔
انہیں بہت ہی نیک اور اچھے دوستوں کی صحبت ملی جس کی وجہ سے ان کی زندگی ہمیشہ صراط مستقیم پر چلتی رہی جس کا انہیں ہمیشہ بہت قلق رہا ہے۔
ان کی تمام زندگی بھٹکنے کی بھرپور کوششوں کے باوجود صراط مستقیم سے نہ ہٹ سکی ، اس انتہائی خشک زندگی میں انہیں بھٹکنے کے چند گنے چنےمواقع میسر آئے جس کا انہوں نے بھرپور بلکہ کچھ زیادہ ہی فائدہ اٹھایا ، کورنگی زمان ٹاون سے لے کر مارگلہ کی پہاڑیوں اور میلوڈی کے ریستوران تک ان کی اس گمراہی کی یادیں بکھری ہوئی ہیں ، اور اکثران گمراہی کے لزیز لمحوں کو تنہائی میں یاد کر کے لطف لیتے ہیں۔
ہندوستان تو چھوڑ دیا مگر ہندوستان نے انہیں نہیں چھوڑا ، جب بھی ہندوستان کے دورے پر گئے وہاں سرکار نے ان کے پیچھے مستقل ایک شخص لگائے رکھا جو کہ ان کی سر گرمیوں پر کڑی نگاہ رکھ سکے ، کافی عرصے بعد انہیں احساس ہوا کہ پاکستانی سرکار نے بھی ان کی تمام مشتبہ و غیر مشتبہ سر گرمیوں پر کڑی نگاہ رکھنے کے لیے ان کے ساتھ مستقل ایک ہندوستاونڑی لگا رکھی ہے۔ اس کے بعد سے ان کا دونوں ملکوں کی سرکاروں اور ہندوستاونڑیوں پر سے اعتبار بالکل اٹھ گیا ہے۔
Nearby cities:
Coordinates:   33°36'58"N   73°6'33"E
This article was last modified 11 years ago