Wikimapia is a multilingual open-content collaborative map, where anyone can create place tags and share their knowledge.

Chak 429 JB

Pakistan / Punjab / Jhang /
 Upload a photo

Nearby cities:
Coordinates:   31°11'20"N   72°29'15"E

Comments

  • Muhammad Iqbal Marath (guest)
    This is very old Village of Tahsil Gojra District Toba Tek Sing of Punjab
  • Mahar Muhammad Iqbal Marath (guest)
    The Population of The Village is Round about 3000
  • مہر محمد اقبال مارتھ (guest)
    چک 429 ج ب تاج پوشی پور جو کہ تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کااک پرانا گاؤں ہے یہ گوجرہ کو جھنگ سے ملانے والی سڑک سے دو کلو میٹر دور ہے، اور گوجرہ اور جھنگ کے درمیان واقع ہونے کی وجہ سے دونوں اطراف کا فاصلہ 18،18 کلو میٹر ہے، میرا پیارا آبائی گھراور جنم بھومی ڈیرہ مہرمحمد وریام مارتھ بھی اسی گاؤں میں واقع ہے جہاں میں نے بچپن گزارا ،اس گاؤں میں دو قسم کی قومیں آباد ہیں ،اک قوم کا نام مارتھ ہے اور دوسری قوم کا نام بدھڑ ہے ان دونوں کا تعلق جٹ برادری سے ہے،زیادہ لوگوں کا زریعہ معاش زمینداری اور زراعت ہے،اور کچھ لوگ گورنمنٹ ملازمت اور کاروبار سے بھی منسلک ہیں،گاؤں میں پولیس آفیرقز،فارن سروس آفیسرز ،سول سروس آفیسرز،فوج ،تعلیم کے علاوہ رینجرز پولیس کے ملازموں کی خاصی تعداد ہے،گاؤں کی زیادہ آبادی کے پاس اچھے مکان ہیں اور لوگ خوشایل ہیں، گاؤں میں ایک ایلیمنٹری سکول فار بوائز اور اک لڑکیوں کا سکول ہے، مجھے خو د یہ فخر ہے کہ میں نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں کے اسی سکول سے ٹاٹ پر بیٹھ کرحاصل کی ہے اور اس سکول کو یہ اعزار حاصل ہے کہ اس سکول میں انتہائی محنتی اور ماہر تعلیم جناب استاد علی اصغرصاحب 1973 سے 2008 تک پڑھاتے رہے اور 35 سال بعدبطور ہیڈ ماسٹر ریٹائیرڈ ہوئے،ان کا شاگرد ہونا میرے لیے اک خوش قسمتی کی بات ہے،گاؤں کے بچوں میں تعلیم حاصل کرنے کا بے حد شوق ہے،اور ہر گھر میں پڑے لکھے لڑکے اور لڑکیاں ہیں ،گاؤں میں بجلی کی سہولت فون کی سہولت کے علاوہ پختہ نالیاں اورسولنگ بھی ہے،یہ گاؤں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا آخری گاؤں ہے اس کے بعد ضلع جھنگ کا علاقہ شروع ہو جاتا ہے، گاؤں کو دو کھالوں کا پانی سیراب کرتا ہے،جو اس گاؤں کے ماہر قانون رائےمنظور احمد عزیز مارتھ ایڈووکیت مرحوم کی ذاتی کاؤشوں سے ممکن ہوا تھا، اس کر علاوہ زمینداروں نے ٹیوب ویلوں کا بھی انتظام کر رکھا ہے،جس کی بدولت گاؤں میں سر سبر کھیت اور درخت ہیں،گاؤں میں لوگوں کا رہن سہن سادہ ہے اور زبان پنجابی کا بلکل خالص اور دیسی لہجہ ہے جو جھنگ کے قریب ہونے کی وجہ سے اس پر جھنگ کے لہجہ کی چھاپ ہے،تحریر مہر محمد اقبال مارتھ : ایم بی اے، اے سی ایم اے، ایم سی ایس، سینئر مینجر آڈٹ الریاض , سعودی عرب
This article was last modified 11 years ago