Council Secretariat City District Government Karachi (Old KMC Head Office)

Pakistan / Sind / Karachi /

دسمبر 1895ء کو لارڈ سیندھرسٹ گورنر بمبئي نے بلدیہ کی موجودہ عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔
اکتوبر 1910ء میں سرچارلس میولز کراچی میونسپلٹی کے پہلے پریزیڈنٹ منتخب ہوئے۔
ء1915 میں بلدیہ کی موجودہ عمارت کی فاؤنڈیشن کا کام مکمل ہوا ۔
جناب غلام علی جی چھاگلہ نے مئی 1921ء تا اپریل 1922ء تک منتخب پریزیڈنٹ کے فرائض سرانجام دئیے وہ پہلے مسلمان تھے جو کراچی میونسپلٹی کے پریزیڈنٹ منتخب ہوئے۔
بعد ازاں 5 نومبر 1927ء کو موجودہ عمارت کے مشرقی حصے اور مرکزی عمارت کا کام شروع ہوا ۔
بلدیہ کی موجودہ عمارت کا کام 1775000.00 روپے کی لاگت سے 31دسمبر 1931ء کو مکمل ہوا اور7 جنوری 1932ء کو شہریوں کی موجودگی میں اس عمارت کا افتتاح ہوا ۔
میونسپل ایکٹ 1933ء کے تحت کراچی میونسپلٹی کی حیثیت کراچی میونسپل کارپوریشن میں تبدیل کی گئی ۔
یہ بات واضح رہے کہ 1935 میںجناب قاضی خدا بخش تیسرے میئر اور کراچی کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہوئے۔
گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ 1935ء کے نفاذ کے بعد 3 مارچ 1936ء کو بکنگھم پیلس سے جاری ایک حکم نامہ کے تحت یکم اپریل 1936ء کو سندھ کوبمبئي پریزیڈنسی سے علیحدہ کرنے کے بعد اس کی صوبہ کی حیثیت بحال کی گئی۔
مملکت خدادادپاکستان کے قیام سے پہلے1947ء میں ترتیب کے اعتبار سے مسلمان میئر کا انتخاب ہوناتھا لہٰذا انتخاب کے نتیجہ میں جناب حکیم احسن کراچی کے میئر منتخب ہوئے ۔
قیام پاکستان کے بعد بلدیہ کے ایوان کے منتخب ہندو ارکان کے پاکستان سے چلے جانے کے بعد1948ء میں بلدیہ کا منتخب ایوان ختم کیا گیا اور کراچی میونسپل ایکٹ 1933ء کے تحت میونسپل کمشنر کے سپرد رہا جس کی معاونت کے لئے صوبائی حکومت نے ایک ایڈوائزری کمیٹی قائم کی جس کے ممبران کی تعداد ازروئے قانون 30 تھی اور جناب حاتم علی اے علوی کی سربراہی میں ایک ایڈوائزری کمیٹی قائم کی گئی۔
قیام پاکستان کے بعد ہونے والے پہلے بلدیاتی انتخاب میں جناب محمود اے ہارون مورخہ 19 جنوری 1954ء کومیئر منتخب ہوئے۔ اس سے قبل ان کے بھائی جناب یوسف اے ہارون 10 مئی 1944ء تا 8 مئی 1945ء تک کراچی کے میئر رہ چکے تھے۔
ملک میں 7 اکتوبر 1958ء کومارشل لاء نافذ ہوا اور14 اکتوبر 1958ء کو بلدیہ کی کونسل ختم کردی گئی ۔جناب ایس ایم توفیق 1933ء کے ایکٹ کے تحت منتخب ہونے والے آخری میئر تھے ۔یہ بات ریکارڈ پر رہے کہ 1933ء کے ایکٹ کے تحت کراچی کے 20 منتخب میئر منتخب ہوئے ۔
Nearby cities:
نقاط مقام:   24°51'20"N   67°0'27"E ۔
  •  18 کلو میٹر
  •  23 کلو میٹر
  •  24 کلو میٹر
  •  28 کلو میٹر
  •  31 کلو میٹر
  •  249 کلو میٹر
  •  361 کلو میٹر
  •  388 کلو میٹر
  •  428 کلو میٹر
  •  490 کلو میٹر
This article was last modified